ابنا: ہندوستان کي جنوبي رياست تامل ناڈو کے ہزاروں مسلمانوں نے مظاہرہ کرکے ، توہين رسالت کے موجودہ سلسلے کا ذمہ دار امريکا اور صہیوني ریاست کو قرار ديا ہے –تامل ناڈو کے مسلمانوں نے شہر چنئي ميں احتجاجي جلوس نکالا اور امريکا مردہ باد، فرانس مردہ باد اور صہیوني ریاست مردہ باد کے نعرے لگاکے تينوں حکومتوں کے پرچم نذر آتش کئے –مظاہرين نے اسي کے ساتھ مرکزي حکومت سے امريکا، فرانس اور صہیوني ریاست کے سفيروں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کيا –توہين رسالت کي مذمت ميں شہر لاہور ميں خواتين نے احتجاجي جلوس نکالا ہے –مجلس وحدت المسلمين کے شعبہ خواتين کي قيادت ميں نکالے جانے والے اس جلوس ميں خواتين نے اسلامي دنيا کے خلاف امريکا اور صہیوني لابي کي سازش کي مذمت کي –مظاہرہ کرنے والي خواتين نے امريکا مردہ باد، فرانس مردہ باد اور اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگائے اور گستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکے بنانے والوں اور ان کے حاميوں کو سزا ديئے جانے کي ضرورت پر زور ديا –اسلام آباد ميں بھي توہين رسالت کے خلاف احتجاجي مظاہروں اور اجتماعات ميں امريکي سفير کو نکالنے اور امريکا سے سفارتي روابط ختم کرنے کا مطالبہ کيا گيا - بنگلاديش، افغانستان، وسطي ايشيا کے متعدد ملکوں ، لبنان، عراق اور ترکي سے بھي گستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکوں کي مذمت ميں احتجاجي مظاہرے جاري رہنے کي رپورٹيں ملي ہيں-
.....
/169